News

Aug 09, 2021

ڈی پی او حافظ آباد محمد معصوم کا تھانہ سٹی حافظ آباد اور تھانہ صدر حافظ آبادکے جلوس روٹس کا وزٹ ۔ سیکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ محرم الحرام میں سیکیورٹی کے فوول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔

 
Jul 29, 2021

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد معصوم کی محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے پیش نظر جلوس و مجالس کے منتظمین اور لائسنسداران سے میٹنگ۔محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائے گے۔

 

 
Jul 12, 2021

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او حافظ آباد محمد معصوم کی قیادت میں تھانہ صدر حافظ آباد پولیس کی جانب سے شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا گیا۔کریک ڈاﺅن کی نتیجہ میں خاتون سمیت 4 شراب فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار شراب فروش خاتون نسرین بی بی سے 50 لیٹر لہن ، 10 لیٹر شراب اور سامان چالو بھٹی شراب،ملزم جاوید سے ایک گیلن دیسی شراب،ملزم حیدر علی سے 10 لیٹر شراب جبکہ ملزم عمران سے 8 لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے گئے۔

 
Jul 12, 2021

تھانہ سٹی حافظ آباد کی کارروائی ، جعلی پیر کو گرفتار کر لیا گیاجعلی پیر محمد منیر نے گھر میں آستانہ بنا رکھا تھا اور سادہ لوح لوگوں کو تعویذ گنڈے کر کے لو ٹتا تھاپولیس نے اطلاع ملنے پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا ڈی پی او محمد معصوم کا کہنا تھا کہ ایسے مجرمانہ عناصر جو پیر کے بھیس میں سادہ لوح لوگوں کو بےوقوف بناتے ہیں انکے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی

 
Jul 07, 2021

حافظ آباد تھانہ سکھیکی پولیس کی کاروائی،اسلحہ اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔بین الصوبائی اسلحہ اسمگلر سے 15 پسٹل، 5 رائفلیں، 4 رپٹر گن اور 12 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کر لیں۔ملزم نے اسلحہ گاڑی کے مختلف خانوں میں چھپا رکھا تھا۔پولیس نے اسلحہ اور اسمگلنگ کے لئے استعمال ہونے والی گاڑی کو قبضہ میں لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔اسلحہ اسمگلر ظہور خاں پشاور کا رہائشی ہے اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں اسلحہ اسمگل کرتا تھا۔

پولیس ملزم سے سہولت کاروں اور سپلائرز سے متعلق تفتیش جاری ہے۔ایس ایچ او

 

 

 
Jul 06, 2021

حافظ آباد(۔۔۔۔۔۔) پولیس نے ماہ جون کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی،5 گینگز سمیت972 ملزمان گرفتار،33 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد، ڈسٹرکٹ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کےلئے پوری طرح متحرک ہے۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد پولیس نے ماہ جون کے دوران منظم جرائم اور جرائم برخلاف مال کے خلاف مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوری ،ڈکیتی ،راہزنی،مویشی چوری ،موٹر سائیکل چوری جیسے سنگین جرائم میں ملوث5 گینگز سمیت مجموعی طور پر مختلف نوعیت کے مقدمات میں ملوث972 ملزمان گرفتار کر لئے ۔ گرفتار کئے جانے والے ملزمان کے قبضہ سے 33 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔ اشتہاری مجرمان کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے نتیجہ میں اے کیٹیگری کے46 خطرناک اشتہاری مجرمان سمیت139 اشتہاری مجرمان گرفتار کئے گئے ہیں۔ ڈی پی او حافظ آباد محمد معصوم کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے نتیجہ میں50 منشیات فروش  گرفتار کر کے2 کلو 4 سو گرام ہیروئن،51کلو سے زائد چرس،3 کلو8 سو گرام افیون،434 بوتل شراب،380 لیٹر لہن اور5 چالو بھٹیاں شراب قبضے میں لے لی گئی۔انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ناجائز اسلحہ کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں میں ملزمان کے قبضہ سے 3کلاشنکوف ،06 رائفل،07گن،43 پسٹل، 1 ریوالور اور 735 گولیا ں برآمد کر کے 63 مقدمات درج کر لئے گئے ہیںجبکہ 75 فیصدسے زائد مقدمات کے چالان مکمل کرکے عدالتوں میں جمع کروائے گئے۔ڈی پی او حافظ آباد کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور ڈسٹرکٹ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کےلئے پوری طرح متحرک ہے۔

 
Jul 02, 2021

حافظ آباد: تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں پولیس نے موٹروے لاہور سائیڈ موٹروے پلازہ پرملازمین پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار۔ملزم نے ٹول ٹیکس مانگنے پرایف ڈبلیو او کے ملازمان کو تشدد کا نشانہ بنانا۔ ملزم عمران مسلح اسلحہ ہو کر ملازمین کو قتل کی دھمکیاں دیتا رہا۔پولیس نے ملزم عمران کو گرفتار کرکے رائفل برآمد کر لی اور مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

 

 

 
Jun 29, 2021

تھانہ ونیکے تارڑ پولیس کی کاروائی، منشیات فروش رضوان عرف شانی گرفتار،1840 گرام  چرس برآمد، مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری۔ تھانہ ونیکی تارڑ پولیس نے شہید چوک ونیکی تارڑ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش رضوان عرف شانی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1840 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔

 
Nov 30, 2016

تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں پولیس نے منصب کے اغواء کا معمہ 24 گھنٹے میں حل کر لیا۔  ایس ایچ او اور ایڈمن آفیسر کی سربراہی میں ٹیم نے مختلف پہلووں پر جدید ٹیکنالوجی کی مد د سےتفتیش شروع کی۔دوران تفتیش ملزم ٹکہ خاں نے انکشاف کیا کہ اُس نے فلک شیر وغیرہ کے ساتھ مل کر مغوی کو قتل کردیا ہے۔مقتول کی نعش کو بوری میں بند کرکے نہر جھنگ برانچ میں بہا دیا۔

 
Nov 22, 2016

ڈی پی او حافظ آباد کی ہدایت پر حافظ آباد پولیس کا ناجائز اسلحہ منشیات ، جوئے کے اڈوں اور قبحہ خانوں کے خلاف گرینڈ آپریشن 24 گھنٹوں کے دوران 16 ملزمان گرفتار، 4کلو سے زائد منشیات برآمدمقدمات درج،

 
Nov 11, 2016

جلالپور بھٹیاں پولیس نے 14سالہ عابد حسین کے اغواء کا معمہ حل کر لیا مغوی کو اس کے ماموں شاہد نے قتل کرکے مسنح شدہ نعش کھتیوں میں دبادی تھی ۔
 

 
Nov 04, 2016

جلالپور بھٹیاں پولیس نے 7رُکنی بدنام زمانہ منظری گینگ گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کا لوُٹا ہوا مال جس میں موبائل فونز ، نقدی اور مویشی شامل ہیں ،برآمد کرلیا ۔منظری گینگ چوری اور راہزنی کی آٹھ وارداتوں میں تھانہ جلالپور بھٹیاں پولیس کو مطلوب تھا۔

 
Nov 04, 2016

جلالپور بھٹیاں پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی کرتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران  11کلاشنکوف اور 1پسٹل برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے۔

 
Oct 30, 2016

حافظ آباد پولیس نے اکتوبر کے دوران 60 لاکھ سے زائد مالیت کا لوٹا ہوا مال برآمد کرکے مالکان کے حوالے کیا 4ڈکیت گینگ سمیت 65 چوروں ڈکیتوں کو گرفتار کرکےقانون کے کٹہرے میں لایا گیا۔

 
Oct 22, 2016

تھانہ کالیکی پولیس نے پانچ رُکنی شاہدو ڈکیت گینگ گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے ایک عدد پسٹل تیس بور ایک عدد رپیٹر ، دو عدد بندوق 12 بور ، سیم سنگ موبائل ،نقدی 14ہزارروپے اور چھینا گیا موٹر سائیکل ہنڈا 125 نمبری 1350ایچ زیڈ کے برآمد کر لیا۔

 
Oct 19, 2016

اٹھارہ اور اُنیس اکتوبر کی درمیانی شب بوقت قریب 12 بجے علی پور روڈ سے ایک وڈز گاڑی ماڈل 2008 رجسٹریشن نمبر ایل ای ای 6950برنگ نیلی چوری ہو گئی ۔جس کی اطلاع ملتے ہی فوری ناکہ بندی کرکے گاڑی20منٹ میں برآمد کر لی گئی۔