تھانہ صدر حافظ آباد پولیس کا شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن

Monday, July 12, 2021

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او حافظ آباد محمد معصوم کی قیادت میں تھانہ صدر حافظ آباد پولیس کی جانب سے شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا گیا۔کریک ڈاﺅن کی نتیجہ میں خاتون سمیت 4 شراب فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار شراب فروش خاتون نسرین بی بی سے 50 لیٹر لہن ، 10 لیٹر شراب اور سامان چالو بھٹی شراب،ملزم جاوید سے ایک گیلن دیسی شراب،ملزم حیدر علی سے 10 لیٹر شراب جبکہ ملزم عمران سے 8 لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے گئے۔