Press Releases

Nov 02, 2016

تھانہ کالیکی منڈی پولیس کی ایک ٹیم نے گزشتہ رات مخبر کی اطلاع پر گاوں شاہ جمال کے علاقہ میں خطرناک اشتہاری سرور عرف سرو کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا ۔ ملزم نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش میں چھت سے چھلانگ لگادی جسے زخمی حالت میں حراست میں لے کر علاج معالجہ کے لیے ٹراما سنٹر منتقل کردیاگیا۔ملزم اشتہاری سرور عرف سرو سرواجرتی قاتل کے ساتھ ساتھ چوری ، قتل ، راپزنی اور اقدام قتل جیسے سنیگن جرائم میں ملوث ہے ۔ملزم 8سال سے پولیس کو مطلوب تھا۔

 
Oct 28, 2016

تفصیلات کے مطابق انچارج چوکی اے ڈویژن حفیظ انجم سب انسپکٹر نے مخبر کی اطلاع پر فوری کاروائی کرتے ہوئے 4 نوجوانوں کو شیشہ پیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ ملزمان محمد عبداللہ ولد ذوالفقار ، عثمان ولد عبدالعزیز ، ولیدرشید ولد رشید، محمد عمر ولدشہاب اکبر کے قبضہ سے 3عدد حقے اور 2عدد سٹک کوئلہ برنگ سلور برآمد ہوئے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 873بجرم3/6 امتناع شیشہ سموکنگ پنجاب ایکٹ 2014 درج کرلیا گیا۔

 
Oct 14, 2016

ڈی پی او حافظ آبادجناب ڈاکٹر غیاث گل نے ٹریفک پولیس حافظ آباد کے افسران اور اہلکاروں سےخطاب کیا ۔ ڈی پی او حافظ آباد کاکہنا تھا کہ ضلع میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے تمام صلاحتیں بروئے کار لائیں۔ کم عمر ڈرائیور کسی صورت سڑکوں پر برادشت نہیں کیے جائیں گے ۔اور انکی حوصلہ شکنی کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ ڈی پی او حافظ آباد نے ٹریفک پولیس کی نفری کی تقیسم کا ازسر نو جائزہ بھی کیا۔ ڈی پی او حافظ آباد نے واضع کیا کہ ہیوی ٹریفک کو کسی صورت شہر میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ ڈی پی او حافظ آباد کا کہنا تھا۔ کہ کرپشن ، غفلت اور لا پرواہی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ ڈی پی او صاحب نے اُمید کا اظہار کیا کہ ٹریفک پولیس حافظ آباد عوام الناس کی خدمت اور سہولت کے لیے کوئی کسر اُٹھا نہ رکھے گی ۔

 
Oct 26, 2016

ڈی پی او حافظ آباد جناب ڈاکٹر غیاث گل کی ہدایت پر پولیس ملازمین اور ان کی فیملیز کے مفت علاج معالجہ کے لیےڈسٹرکٹ پولیس لائن حافظ آباد میں پولیس ویلفیرکلینک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ پولیس ویلفیر کلینک میں ڈاکٹر آصف ایم بی بی ایس بروز ہفتہ صبح 8بجے سے سہ پہر 3بجے تک مریضوں کا معائنہ کیا کریں گے ۔ ویلفیر کلینک میں مفت ادویات کی دستیابی  کو بھی یقینی بنایا گیا ۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو حافظ آباد کے خصوصی تعاون سے قلیل مدت میں کلینک کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ جو کہ تمام تر بینادی سہولیات سے آراستہ ہے۔

 
Jan 11, 2016

مختلف سرچ آپریشن میں 85مجرمان اشتہاری گرفتار23کلو سے زائد منشیات اور 48ناجائز ہتھیار برآمد ۔ ڈی پی او حافظ آباد جناب ڈاکٹر غیاث گل کی ہدایت پر حافظ آباد پولیس نے مختلف سرچ آپریشن کے دوران 85 خطرناک مجرمان اشتہاری کو گرفتار کر لیا 23کلو سے زائد منشیات اور 824لیٹر شراب برآمد کرکے 49 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ۔ مختلف کاروائیوں کے نتیجہ میں ناجائز اسلحہ کے 46مقدمات درج کیے گئے ۔ برآمدہ اسلحہ میں ایک کلاشنکوف اور 10 عدد بندوق12بور ،27پسٹل ،10عدد رائفل اور ایک خنجر شامل ہے ۔ سرچ آپریشن اور ناکہ جات پر 1020بائیو میٹرک ڈیوائس کے ذریعے تصدیق کی گئی ۔ڈی پی او حافظ آباد نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا کم کیا جائے ڈی پی او حافظ آباد جناب ڈاکٹر غیاث گل صاحب نے ماہ اکتوبر کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او جلالپور بھٹیاں عنصر فاروق مان کو نقل انعام اور تعریفی سند سے نوازا۔