حافظ آباد پولیس کی نیشنل ایکشن پلان کے تحت کامیاب کاروائیاں

Monday, January 11, 2016

مختلف سرچ آپریشن میں 85مجرمان اشتہاری گرفتار23کلو سے زائد منشیات اور 48ناجائز ہتھیار برآمد ۔ ڈی پی او حافظ آباد جناب ڈاکٹر غیاث گل کی ہدایت پر حافظ آباد پولیس نے مختلف سرچ آپریشن کے دوران 85 خطرناک مجرمان اشتہاری کو گرفتار کر لیا 23کلو سے زائد منشیات اور 824لیٹر شراب برآمد کرکے 49 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ۔ مختلف کاروائیوں کے نتیجہ میں ناجائز اسلحہ کے 46مقدمات درج کیے گئے ۔ برآمدہ اسلحہ میں ایک کلاشنکوف اور 10 عدد بندوق12بور ،27پسٹل ،10عدد رائفل اور ایک خنجر شامل ہے ۔ سرچ آپریشن اور ناکہ جات پر 1020بائیو میٹرک ڈیوائس کے ذریعے تصدیق کی گئی ۔ڈی پی او حافظ آباد نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا کم کیا جائے ڈی پی او حافظ آباد جناب ڈاکٹر غیاث گل صاحب نے ماہ اکتوبر کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او جلالپور بھٹیاں عنصر فاروق مان کو نقل انعام اور تعریفی سند سے نوازا۔